بھٹکل:۱۴/ستمبر (ایس او نیوز)ریاست کی مشہور بینکوں میں سے ایک بھٹکل زرعی اور دیہی ترقی بینک (پی ایل ڈی بینک) کے صدر کے خلاف داخل کی گئی عدم اعتمادعرضی کو لے کربینک کی سیاست میں دن بدن نئے موڑ نظر آرہے ہیں۔
صدر کے خلاف عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئےڈائرکٹروں نے دستخط کرکے اسی دن بھٹکل سے نکل کر بنگلورو میں پناہ لینے اور بھٹکل ، ماروکیری علاقہ کے سومیاگونڈ بدھ کی صبح اپنے ہوٹل سے اچانک لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں عدم اعتماد کی قرارداد پر سیاہ بادل چھاگئے ہیں، صدر کے مخالف گروہ میں فی الحال تشویش کا ماحول ہے۔ اس دوران بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے صدر سنیل نائک اور دیگر کے خلاف بنگلورو کے سولدیون ہلی پولس تھانے میں اغواء کا کیس داخل کیا گیا ہے، کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشورنائک اور سنیل نائک کی چپقلش کو لے کر بھی سوشیل نیٹ ورکنگ پر کچھ پیغامات بھی پوسٹ کرنے سے پی ایل ڈی بینک کی اندرونی سیاست باہر آگئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں بھی آئندہ ہونے والے انتخابات میں اپنی امیدواری کو لے کر کوشش میں لگے رہنے کی خبریں ہیں۔ پی ایل ڈی بینک کی سیاست کی گرمی بی جے پی کو بھی اپنی لپیٹ میں لینے کے امکانات ہیں۔ اپنے خلاف درج ہوئے معاملے کے متعلق پی ایل ڈی بینک کے صدر سنیل نائک نے کہاکہ ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ داخل کیا گیا ہے ، جس سے ہمار اکوئی تعلق نہیں ہے، جانکاری چاہئے تو سومیا گونڈ ا سے ہی پوچھنے کی بات کہی۔ گذشتہ 5-6دن پہلے اپنے نجی کام کے لئے گئے سومیا گونڈ ا گھر نہیں لوٹے ہیں، جب ساحل آن لائن نے سومیاگونڈا کے گھروالوں سے ان کے متعلق پوچھا کہ وہ اب کہاں ہیں تو جواب ملا کہ "ہمیں پتہ نہیں ہے"۔ اس دوران ذرائع نے خبر دی ہے کہ سومیا گونڈا کا کل جمعرات تک اگرپتہ نہیں چلتا ہے تو ہائی کورٹ میں ہبیس کارپس عرضی داخل کی جاسکتی ہے۔